ایرانی فوج نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایرانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی قیادت پر حملہ ایک سنگین اقدام ہے اور اس کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، جبکہ جارح کو ہر صورت سزا دی جائے گی۔
سپریم لیڈر خامنہ ای امریکی-اسرائیلی حملے میں شہید، ایران کی تصدیق
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک کی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا اور دشمن کو اس اقدام کی قیمت چکانا پڑے گی۔
پاسداران انقلاب گارڈز نے بھی واضح کیا ہے کہ رہبر اعلیٰ کے قاتلوں کو سخت، فیصلہ کن اور عبرتناک سزا دینے کا موقع ضائع نہیں کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ایرانی سرکاری میڈیا نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے شہید ہونے کی تصدیق کی تھی۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای ہفتے کو ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے اور سپریم لیڈر کی شہادت ان کے دفتر میں ہوئی۔
سپریم لیڈر کی شہادت پر ایران میں سات روزہ تعطیل اور چالیس روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔