انٹرنیشنل
فرانسیسی صدر کی رفح میں ممکنہ اسرائیلی فوجی آپریشن کی مخالفت
پیرس(نمائندہ احسان اللہ)میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے رفح میں پناہ لیے لاکھوں فلسطینیوں کے خلاف ممکنہ اسرائیلی فوجی آپریشن کی مخالفت کر دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ رفح آپریشن عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور علاقائی کشیدگی میں اضافے کا سبب بنے گا، رفح آپریشن سے بڑے پیمانے پر انسانی تباہی اور جبری بیدخلی ہوگی۔واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی جنوبی غزہ اور رفح میں بمباری سے فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 28ہزار 500سے زیادہ ہوگئی ہے۔