ایران سے کشیدگی میں شدت، امریکا نے قطر اور بحرین سے اپنے ہزاروں فوجی نکال لئے

ایران سے کشیدگی میں شدت، امریکا نے قطر اور بحرین سے اپنے ہزاروں فوجی نکال لئے

0

امریکا نے ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث قطر اور بحرین میں موجود اپنے اہم فوجی اڈوں سے سیکڑوں فوجی اہلکاروں کو واپس بلا لیا ہے۔ امریکی اخبار The New York Times کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام احتیاطی حکمت عملی کے تحت کیا گیا۔

سر پر چھت اور ایک وقت کی روٹی کیلئے روسی نوجوان کا انتہائی قدم

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قطر کے العدید ایئر بیس اور بحرین میں امریکی بحریہ کے United States Fifth Fleet سے وابستہ تنصیبات سے اہلکاروں کی منتقلی عمل میں آئی ہے۔

العدید ایئر بیس مشرق وسطیٰ میں امریکا کا سب سے بڑا فوجی اڈہ تصور کیا جاتا ہے جہاں قریباً 10 ہزار اہلکار تعینات ہیں اور یہ امریکی فضائی آپریشنز کا مرکزی مرکز سمجھا جاتا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق یہ فیصلہ کسی ممکنہ اچانک کشیدگی کی صورت میں فوجیوں کو خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے کیا گیا ہے اور اسے فوری جنگی تیاری سے تعبیر نہیں کیا جانا چاہیے۔ اس کے باوجود عراق، شام، کویت، سعودی عرب، اردن اور متحدہ عرب امارات سمیت مختلف ممالک میں امریکی فوجی دستے بدستور تعینات ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.