مدینہ منورہ میں رمضان کے دوران ریاض الجنہ کی زیارت کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
پہلے دو عشروں میں مردوں کے لیے ریاض الجنہ کی زیارت کے دو اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔ مردوں کے لیے زیارت کا پہلا وقت صبح ساڑھے گیارہ بجے سے رات آٹھ بجے تک مقرر کیا گیا ہے جبکہ دوسرا وقت رات دو بجے سے صبح پانچ بجے تک ہے۔ اسی طرح خواتین کے لیے وقت رات گیارہ بجے سے ڈیڑھ بجے تک اور صبح چھ بجے سے گیارہ بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔
عمران خان کی آنکھ کا معائنہ، ماہر ڈاکٹروں کو اڈیالہ جیل جانے کی اجازت نہ مل سکی
تیسرے عشرے میں ریاض الجنہ کی زیارت کے لیے مردوں کے لیے تین اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔ تیسرے عشرے میں مردوں کے لیے پہلا وقت صبح ساڑھے گیارہ بجے سے رات آٹھ بجے تک، دوسرا وقت رات گیارہ بجے سے بارہ بجے تک اور تیسرا وقت صبح دو بجے سے پانچ بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔ خواتین کے لیے تیسرے عشرے میں صبح چھ بجے سے گیارہ بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔