امریکہ کا بڑا امیگریشن فیصلہ: 75 ممالک کے شہریوں کے لیے گرین کارڈ پروسیسنگ عارضی طور پر معطل

امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ 75 ممالک کے شہریوں کے لیے امیگرنٹ ویزا، یعنی مستقل رہائش (گرین کارڈ)، کی پروسیسنگ عارضی طور پر معطل کر رہا ہے۔ یہ فیصلہ ان ممالک پر لاگو ہوگا جن کے شہریوں کے بارے میں امریکی حکام کا مؤقف ہے کہ وہ امریکہ پہنچنے کے بعد سوشل ویلفیئر اور عوامی وسائل پر غیر متناسب حد تک انحصار کرتے ہیں۔

The State Department will pause immigrant visa processing from 75 countries whose migrants take welfare from the American people at unacceptable rates. The freeze will remain active until the U.S. can ensure that new immigrants will not extract wealth from the American people.
— Department of State (@StateDept) January 14, 2026
محکمہ خارجہ کے مطابق یہ پابندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک یہ یقین دہانی نہ ہو جائے کہ نئے آنے والے تارکین وطن امریکی ٹیکس دہندگان پر اضافی مالی بوجھ نہیں بنیں گے۔ امریکی حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام قومی مفاد، معاشی تحفظ اور عوامی وسائل کے تحفظ کے تحت اٹھایا گیا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فیصلے سے متاثر ہونے والے ممالک میں افغانستان، ایران، سومالیہ، ہیٹی، اریٹیریا، نائجیریا، ایتھوپیا، مصر، روس اور وینزویلا سمیت چند وسطی ایشیائی، افریقی اور لاطینی امریکی ممالک شامل ہو سکتے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ ممالک کی مکمل اور حتمی فہرست مرحلہ وار جاری کی جائے گی، جبکہ پالیسی پر نظرثانی کا عمل جاری رہے گا۔ اس فیصلے نے امیگریشن کے خواہش مند افراد اور انسانی حقوق کے حلقوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔