sui northern 1

غیر قانونی ہجرت پر امریکا کا سخت پیغام، بھارتی شہریوں کو بڑی سزا کی وارننگ

غیر قانونی ہجرت پر امریکا کا سخت پیغام، بھارتی شہریوں کو بڑی سزا کی وارننگ

0
Social Wallet protection 2

امریکا نے بھارتی شہریوں کو غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے اور امریکی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر سخت فوجداری سزاؤں سے خبردار کر دیا ہے۔ بھارت میں موجود امریکی سفارت خانے نے منگل کے روز یہ واضح کیا کہ غیر قانونی ہجرت کے خلاف کریک ڈاؤن کرنا ٹرمپ انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

sui northern 2

افغانستان کیلیے اقوام متحدہ کی امدادی اشیاء کے 9 کارگو کنٹینرز طورخم بارڈر روانہ

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری کیے گئے بیان میں امریکی سفارت خانے نے کہا کہ امریکی قانون توڑنے والے کسی بھی شخص کو سنگین فوجداری نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، کیونکہ امریکا اپنی سرحدوں اور اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے مکمل پرعزم ہے۔ یہ وارننگ ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب امریکا اور بھارت کے تعلقات میں تناؤ پایا جا رہا ہے، جس کی وجوہات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف اور مئی میں پاک بھارت کشیدگی کے بعد امریکا کا پاکستان کے ساتھ بڑھتا ہوا رابطہ شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا نے فی الحال پاکستان، افغانستان، شام، میانمار یا چین جیسے ممالک کے شہریوں کے لیے ایسی کوئی عوامی وارننگ جاری نہیں کی ہے۔

جنوری 2025 میں صدر ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے غیر قانونی ہجرت کے خلاف سخت پالیسیاں نافذ کی گئی ہیں، جس کے نتیجے میں رواں سال بڑے پیمانے پر ڈی پورٹیشنز ہوئیں۔ اس سلسلے میں فروری میں ایک غیر معمولی اقدام کے تحت امریکی فوجی طیارے کے ذریعے 104 بھارتی شہریوں کو ڈی پورٹ کر کے امرتسر پہنچایا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ویزا پالیسیوں میں بھی سختی کر دی گئی ہے اور ستمبر میں صدر ٹرمپ نے H-1B ویزا فیس میں اضافے کا حکم دیا، جس پر بھارتی حکومت اور آئی ٹی انڈسٹری نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ جنوری سے اب تک شراب پی کر گاڑی چلانے، تشدد اور چوری جیسے جرائم کی بنیاد پر 80 ہزار سے زائد نان امیگرنٹ ویزے منسوخ کیے جا چکے ہیں۔ اسی طرح اگست میں قانون شکنی اور ویزا کی مدت ختم ہونے پر 6 ہزار سے زائد اسٹوڈنٹ ویزے بھی منسوخ کیے گئے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ انتظامیہ افغان اسپیشل امیگرنٹ ویزا معطل کرنے کے علاوہ مزید 20 ممالک کے شہریوں پر نئی سفری پابندیاں بھی عائد کر چکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.