sui northern 1

نیٹ فلکس اور کپل شرما شو بڑے قانونی تنازع میں پھنس گئے

نیٹ فلکس اور کپل شرما شو بڑے قانونی تنازع میں پھنس گئے

0
Social Wallet protection 2

بھارت کے مقبول کامیڈی شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کو اس بار موسیقی کے غیر مجاز استعمال کی وجہ سے قانونی مشکلات کا سامنا ہے۔

sui northern 2

معروف میوزک رائٹس ادارے فونوگرافک پرفارمنس لمیٹڈ (پی پی ایل) انڈیا نے بمبئی ہائی کورٹ میں شو کے خلاف کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ پی پی ایل کے مطابق شو کے تیسرے سیزن میں بالی ووڈ کے تین مشہور گانے بغیر اجازت استعمال کیے گئے، جن میں فلم ’منّا بھائی ایم بی بی ایس‘ کا ’ایم بولے تو‘، فلم ’کانٹے‘ کا ’راما رے‘ اور فلم ’دیسی بوائز‘ کا ’صبح ہونے نہ دے‘ شامل ہیں۔ یہ اقساط جون تا ستمبر کے دوران نشر ہوئیں۔

ایمان، اتحاد اور نظم قائداعظم کے اصول آج بھی رہنمائی فراہم کرتے ہیں، مسلح افواج

پی پی ایل کا مؤقف ہے کہ ان گانوں کا استعمال بھارتی کاپی رائٹ ایکٹ کے تحت عوامی پرفارمنس اور عوام تک ترسیل کے زمرے میں آتا ہے، کیونکہ شو پہلے لائیو آڈیئنس کے سامنے ریکارڈ کیا جاتا ہے اور بعد میں آن لائن لاکھوں ناظرین تک پہنچتا ہے۔

ادارے نے عدالت کو بتایا کہ نومبر کے آغاز میں شو کے پروڈیوسرز کو نوٹس بھیجا گیا تھا، مگر جواب غیر تسلی بخش تھا اور موسیقی کا استعمال جاری رہا۔ پی پی ایل نے عدالت سے مزید استعمال روکنے، ممکنہ آمدن کی تفصیلات طلب کرنے اور خلاف ورزی سے متعلق مواد ضبط کرنے کی درخواست کی ہے۔ سماعت جلد متوقع ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.