حوثیوں نے فوج کے چیف آف اسٹاف محمد عبد الکریم الغماری کی شہادت کی تصدیق کردی

حوثیوں نے فوج کے چیف آف اسٹاف محمد عبد الکریم الغماری کی شہادت کی تصدیق کردی

0

صنعا: یمن کے حوثی گروپ نے جمعرات کے روز تصدیق کی ہے کہ ان کے چیف آف اسٹاف محمد عبد الکریم الغماری شہید ہو گئے ہیں۔

حوثیوں کے جاری کردہ بیان کے مطابق محمد عبد الکریم الغماری اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوئے۔ اگرچہ حوثیوں نے ان کی ہلاکت کا براہِ راست الزام اسرائیل پر عائد نہیں کیا، تاہم بیان میں کہا گیا کہ “اسرائیل کے ساتھ ہمارا تصادم ختم نہیں ہوا اور اسے اپنے جرائم کی سزا ضرور ملے گی۔”
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کتنے پوائنٹس کا اضافہ ہوا؟جانئے
واضح رہے کہ اگست میں یمنی دارالحکومت صنعا میں اسرائیلی فضائی حملوں میں حوثی حکومت کے وزیراعظم اور کئی وزرا شہید ہوگئے تھے۔ اس وقت اسرائیل نے کہا تھا کہ ان حملوں کا ہدف الغماری، وزیرِ دفاع اور دیگر اعلیٰ حکام تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق الغماری حوثیوں کے "جہاد آفس” کے رکن تھے، جس کی قیادت گروپ کے سربراہ عبدالملک الحوثی کرتے ہیں۔ یہ دفتر حوثیوں کی فوجی کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور نگرانی کرتا ہے۔

حوثیوں نے ماضی میں غزہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر اسرائیل پر متعدد میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں اور اسرائیلی بندرگاہوں کی جانب جانے والے بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

گزشتہ ہفتے حوثی رہنما عبدالملک الحوثی نے اعلان کیا تھا کہ ان کا گروپ غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر نظر رکھے گا، اور اگر اسرائیل نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو حوثی ایک بار پھر غزہ کی حمایت میں کارروائیاں شروع کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.