ویڈیو: آپ کو خوبصورت کہنے پر کوئی اعتراض تو نہیں؟ ٹرمپ کی اطالوی خاتون وزیراعظم سے گفتگو وائرل

ویڈیو: آپ کو خوبصورت کہنے پر کوئی اعتراض تو نہیں؟ ٹرمپ کی اطالوی خاتون وزیراعظم سے گفتگو وائرل

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی سے متعلق تعریفی کلمات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غزہ امن اجلاس کے دوران مصر کے شہر شرم الشیخ میں گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے جارجیا میلونی کی تعریف کرتے ہوئے کہا، "ہمارے پاس ایک خاتون موجود ہیں۔ امریکا میں مجھے شاید یہ بات کہنے کی اجازت نہ ہو کیونکہ ایسے الفاظ کسی کے سیاسی کیریئر کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں، لیکن میں یہ کہوں گا کہ وہ ایک نوجوان اور خوبصورت خاتون ہیں۔”
نیتن یاہو نے ’غزہ امن معاہدہ دستخط تقریب‘ میں شرکت کیوں نہیں کی؟ وجہ سامنے آگئی
بات چیت کے دوران ٹرمپ نے میلونی کو تلاش کرتے ہوئے پوچھا، "وہ کہاں ہیں؟” جس پر اطالوی وزیراعظم، جو ان کے پیچھے کھڑی تھیں، مسکراتی رہیں۔ ٹرمپ نے انہیں دیکھ کر کہا، "اگر آپ کو خوبصورت کہا جائے تو امید ہے آپ کو اعتراض نہیں ہوگا، کیونکہ آپ واقعی خوبصورت ہیں۔”

بعد ازاں ٹرمپ نے میلونی کی سیاسی کارکردگی کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک کامیاب سیاستدان ہیں، جن کی یہاں موجودگی ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ میلونی کی اٹلی میں قیادت اور ان کی کامیابیاں قابلِ تعریف ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.