بیجنگ: چین کے زرمبادلہ کے ذخائر جون 2025 کے اختتام تک بڑھ کر 3.3174 ٹریلین امریکی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے، جو گزشتہ ماہ مئی کے مقابلے میں 32.2 ارب ڈالر یا 0.98 فیصد زیادہ ہیں۔
چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک (CGTN) نے چین کی اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج (SAFE) کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس اضافے کی بڑی وجہ عالمی مالیاتی منڈیوں میں بہتری اور امریکی ڈالر انڈیکس میں کمی ہے۔
حکام کے مطابق جون کے دوران بڑی عالمی معیشتوں کی پالیسیوں، مستقبل کی اقتصادی پیشگوئیوں اور دیگر عالمی عوامل نے بین الاقوامی مالیاتی اثاثوں کی قیمتوں میں مجموعی بہتری پیدا کی۔ نتیجتاً، چین کے غیر ملکی ذخائر کو سہارا ملا۔
چینی زرمبادلہ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت مستحکم رفتار سے ترقی کر رہی ہے، جو کہ زرمبادلہ ذخائر میں استحکام کے لیے ایک مثبت عنصر ہے۔