شوریٰ سے منظوری کے بعد آئی اے ای اے سے معاہدہ معطلی پر عمل ہم پر لازم ہے: ایرانی وزیر خارجہ

0

شوریٰ سے منظوری کے بعد آئی اے ای اے سے معاہدہ معطلی پر عمل ہم پر لازم ہے: ایرانی وزیر خارجہ

تہران(نیوز ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ معاہدے کی معطلی کا بل شوریٰ نگہبان سے منظوری کے بعد ہم پر لازم ہوگیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے ساتھ ہمارا تعلق اور تعاون ایک نئی شکل اختیار کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ آئی اے ای اے کے ساتھ معاہدے کی معطلی کابل شوریٰ نگہبان سے منظوری کے بعد ہم پر لازم ہوگیا، ہم اس بل کے پابند ہیں اور اس کے نفاذ میں کوئی شک نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد گزشتہ روز ایرانی شوریٰ نگھبان (Guardian Council) نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے ساتھ ایران کے تعاون کو معطل کرنے کے پارلیمانی بل کی توثیق کردی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.