امریکا سول ایٹمی پروگرام میں ایران کی مدد کریگا، ممکنہ ڈیل کی تفصیلات سامنے آگئیں امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ ایٹمی ڈیل کی تفصیلات سامنے آگئیں،
(نیوز ڈیسک)امریکا سول ایٹمی پروگرام کیلئے ایران کی مدد کریگا، 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔
امریکی ٹی وی سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ جوہری ڈیل کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکا سویلین ایٹمی پروگرام کیلئے ایران کی مدد کرے گا، 30 رب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگئی، سرمایہ ہمسایہ عرب ممالک فراہم کریں گے۔
امریکی ٹی وی سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں ایران کیلئے کئی پیشکشیں زیر غور ہیں، سویلین ایٹمی پروگرام کے علاوہ بیرون ملک ضبط شدہ 6 ارب ڈالرز کی واپسی اور ایران پر عائد تجارتی پابندیاں ہٹانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے ایلچی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف ایران اسرائیل جنگ کے دوران بھی ممکنہ ڈیل کے معاملات طے کرنے میں مصروف تھے۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے امریکا سے مذاکرات کی بحالی کی تردید کردی۔ کہا کہ امریکا سے مذاکرات کی جلد بحالی کا امکان نہیں، جو بھی فیصلہ کریں گے ایران کے مفاد کو دیکھ کر کریں گے
