ایران اسرائیل جنگ: برطانوی وزیراعظم کی ٹرمپ سے دماغ ’ٹھنڈا‘ رکھنے کی اپیل
برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دماغ ٹھنڈا رکھنے کی اپیل کر دی۔

(نیوز ڈیسک)ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری کی خبر پر ردِعمل میں برطانوی وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ محاذ آرائی کسی کے مفاد میں نہیں ، برطانیہ ٹھنڈے دماغوں کے ساتھ سفارت کاری کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتا ہے ۔
خیال رہے کہ امریکی اوربرطانوی اخبارات نے خبردی تھی کہ ٹرمپ نے ایران پر حملےکی منظوری دے دی ہے۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ٹرمپ نے منگل کی رات سینئر مشیروں کو بتایا کہ انہوں نے ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے لیکن فی الحال حتمی حکم نہیں دیا تاکہ دیکھا جاسکے کہ آیا ایران اپنا جوہری پروگرام ترک کرتا ہے یا نہیں۔
تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملےکے منصوبےکی منظوری کی خبر کو مسترد کر دیا۔
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی اخبار کو آئیڈیا نہیں کہ میں ایران کے بارے میں کیا سوچ رہا ہوں۔
بعد ازاں ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ آئندہ 2 ہفتوں کے اندر ایران پر حملے سے متعلق فیصلہ کریں گے۔