چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی مستقبل کے بارے میں حیران کن پیشگوئیاں
(نیوز ڈیسک)چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی مستقبل کے بارے میں حیران کن پیشگوئیاں
اوپن اے آئی کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے کے لیے کافی کام کیا جا رہا ہے اور اب کمپنی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے اس حوالے سے چونکا دینے والی پیشگوئیاں کی ہیں۔ایک بلاگ پوسٹ میں اوپن اے آئی نے مستقبل کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بتایا کہ کس طرح آرٹی فیشل جنرل انٹیلی جنس (اے جی آئی) ٹیکنالوجی اب ناگزیر حقیقت بننے والی ہے اور اس سے دنیا تبدیل ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حقیقی تناظر کو مدنظر رکھا جائے تو یہ کہا جاسکتا ہے کہ پیشرفت سست روی سے ہو رہی ہے۔مگر سام آلٹمین پراعتماد ہیں کہ اے جی آئی کی جانب درست پیشرفت ہو رہی ہے اور انہوں نے اے آئی کے مستقبل کے حوالے سے 3 پیشگوئیاں کیں۔اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین کے خیال میں حقیقی زندگی میں ایسا کیا جانا ضروری ہے۔ایک پیشگوئی روبوٹیکس کے حوالے سے ہے۔انہوں نے کہا کہ 2025 اے آئی ایجنٹس کی آمد کا سال ہے جو حقیقی دماغی افعال کی طرح کام کرسکتے ہیں، کمپیوٹر کوڈ تحریر کرسکتے ہیں، 2026 ایسے سسٹمز کا سال ہوگا جو منفرد حقائق کو جانچ سکیں گے۔اسی طرح 2027 ممکنہ طور پر ایسے روبوٹس کی آمد کا سال ہوگا جو حقیقی دنیا کے کام کرسکیں گے۔سام آلٹمین کے خیال میں ایسے روبوٹ جو دیگر روبوٹس تیار کرسکیں گے کوئی دور دراز کا خیال نہیں۔دوسری پیشگوئی ملازمتوں کے بارے میں تھی۔سام آلٹمین نے کہا کہ معاشرہ اے آئی کو اپنانے کے لیے تبدیل ہوگا، ایک طرف کچھ افراد ملازمتوں سے محروم ہوں گے مگر دوسری جانب مواقع بھی بڑھ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی پیشرفت تیز ہو جائے گی اور لوگ لگ بھگ ہر چیز کو اپنانے کے قابل ہو جائیں گے
