امریکی محبوبہ نے جھنگ پہنچ کر پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی

0

امریکہ (نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد امریکی لڑکی نے جھنگ پہنچ کر پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی۔

ساؤتھ کیرولائنا امریکہ سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ خاتون کیرِنشا میڈیسن گریس (Kerinsha Madison Grace) نے پاکستان کا سفر اختیار کیا تاکہ وہ اپنے آن لائن دوست اور منگیتر نعیم الحسن سے شادی کرسکیں۔

سوشل میڈیا پر 2 سال طویل تعلق کے بعد دونوں اب باقاعدہ ازدواجی بندھن میں بندھ چکے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کیرنشا گریس نے جھنگ کے معروف دینی ادارے جامعہ عربیہ دارالہدیٰ میں اسلام قبول کیا اور اپنا اسلامی نام ‘کنیز عائشہ’ رکھا۔

ان کے مطابق انہوں نے اسلام کی تعلیمات اور نعیم الحسن سے محبت دونوں سے متاثر ہو کر یہ فیصلہ کیا ہے۔

نکاح کی باقاعدہ تقریب ایڈووکیٹ عامر شہزاد کے دفتر میں انجام پائی، جس میں رانا عامر اور دیگر افراد نے بطور گواہ شرکت کی، نعیم الحسن کی عمر 29 سال ہے اور وہ جھنگ سے تعلق رکھتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.