عالمی عدالت نے بھارتی خاتون ریسلر ونیش پھوگٹ کی اپیل مسترد کر دی

0

نئی دہلی(نیوزڈیسک)کھیلوں کی عالمی عدالت نے بھارتی خاتون ریسلر ونیش پھوگٹ کی اپیل مسترد کر دی۔

عالمی عدالت نے ونیش پھوگٹ کی اولمپکس ویمن ریسلنگ سے ڈس کوالیفائی ہونے کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔پیرس اولمپکس میں ونیش پھوگٹ کو اوور ویٹ ہونے کی وجہ سے 50 کلوگرام ریسلنگ کے فائنل سے ڈس کوالیفائی کر دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:بھارتی عدالت نے مسلمان مرد کی ہندو لڑکی سے شادی غیر قانونی قرار دے دی

ونیش ہھوگٹ نے پہلے روز وزن ٹھیک ہونے کی بنیاد پر سلور میڈل کے لیے اپیل دائر کی تھی، کھیلوں کی عالمی ثالث عدالت نے آج اپیل کو مسترد کر دیا۔سی اے ایس نے عالمی ریسلنگ فیڈریشن کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے، عالمی عدالت نے مختصر فیصلہ جاری کیا ہے جبکہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.