شیخ حسینہ کے مستعفی ہوتے ہی بنگلادیش میں جشن
ڈھاکہ (نیوزڈیسک)بنگلا دیش کی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے پر ملک بھر میں جشن کا سماں ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے پر بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی سڑکوں پر مظاہرین جشن منا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا
خبر ایجنسی کے مطابق ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ طُلبہ اپنے خاندان والوں کے ساتھ سڑکوں پر جشن منا رہے ہیں۔
