انٹرنیشنل
سویڈن اورسلووینیا کی اپنے شہریوں کو اسرائیل کا سفر نہ کرنے کی ہدایات

سٹاک ہوم(نیوزڈیسک)سویڈن اور سلووینیا نے اپنےشہریوں کو اسرائیل کا سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔
سویڈن کی وزارت خارجہ کااپنے بیان میں کہناتھاکہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور شہریوں کی حفاظت کیلئےپروازیں معطل کی گئیں ہیں۔
ادھراٹلی کی فضائی کمپنی نےمسافروں کی حفاظت کیلئے اسرائیل جانے اوروہاں سے آنےوالی پروازیں معطل کردی ہیں۔
گزشتہ روزجرمنی کی ائیرلائن کمپنی نے 8 اگست تک اسرائیل جانے والی پروازیں منسوخ کردی تھیں۔