انزائٹی ایک ایسا عارضہ ہے جو موجودہ دور میں تیزی سے عام ہوتا جا رہا ہے اور عموماً اس کا علاج سائیکو تھراپی یا ادویات کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
انزائٹی کا شکار افراد کو ذہنی کے ساتھ ساتھ جسمانی مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
تاہم ایک اچھی خبر یہ ہے کہ اس سے بچاؤ نسبتاً آسان ہو سکتا ہے، اور اس کے لیے صرف اپنی نیند کو بہتر بنانا مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
انڈے کھانے کی عادت آپ کو اس عام مرض سے تحفظ فراہم کرسکتی ہے
یہ بات امریکا میں کی جانے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔
امریکا کی کیلیفورنیا یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق عمر بڑھنے کے ساتھ جذباتی استحکام اور نیند کے انداز میں نمایاں تبدیلیاں آتی ہیں۔
اس تحقیق میں نیند، بڑھتی عمر کے ساتھ دماغی حجم میں ہونے والی کمی اور انزائٹی کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا۔
تحقیق میں 61 صحت مند افراد کو شامل کیا گیا جن کی عمر 65 برس سے زیادہ تھی۔
ان تمام افراد کو روزمرہ زندگی میں کسی نہ کسی حد تک انزائٹی کا سامنا رہتا تھا۔
محققین نے نیند کے دوران دماغی سرگرمیوں کا ڈیٹا اسکینز کی مدد سے حاصل کیا۔
اس ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد یہ جانچنے کی کوشش کی گئی کہ نیند کے معیار کا انزائٹی کی سطح پر کیا اثر پڑتا ہے۔
نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ اچھی اور معیاری نیند انزائٹی سے بچاؤ میں مدد فراہم کرتی ہے۔
درحقیقت ہر عمر میں بہتر نیند انزائٹی سے محفوظ رہنے کو آسان بنا دیتی ہے۔
محققین کے مطابق ان نتائج سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ ہر عمر میں اچھی نیند دماغی صحت کے لیے انتہائی اہم ہے۔
اس تحقیق کے نتائج جرنل کمیونیکیشنز سائیکولوجی میں شائع کیے گئے۔
انزائٹی دراصل جسم کا دباؤ کے مقابلے میں ایک قدرتی ردعمل ہے۔ یہ خوف یا فکر کی ایسی کیفیت ہوتی ہے جو مختلف عناصر کے مجموعے سے بنتی ہے۔
دل کی دھڑکن کا تیز ہو جانا، سانس کا پھولنا، تھکن محسوس ہونا اور توجہ مرکوز کرنے میں دشواری اس کی عام علامات میں شامل ہیں۔
اگرچہ ہر فرد میں اس کے اظہار اور علامات مختلف ہو سکتی ہیں، جیسے کسی کو شدید گھبراہٹ محسوس ہو سکتی ہے جبکہ کسی دوسرے کو تکلیف دہ خیالات یا خوف کے دورے پڑ سکتے ہیں۔