رمضان میں باورچی خانے کی ذمے داریاں، خواتین جلد کا خیال رکھیں؟

رمضان میں باورچی خانے کی ذمے داریاں، خواتین جلد کا خیال رکھیں؟

0

رمضان المبارک کے دوران روزے، گھریلو ذمہ داریوں اور باورچی خانے کی مصروفیات کے باعث خواتین کی جلد اکثر متاثر ہو جاتی ہے، تاہم ماہرین کے مطابق معمولی احتیاط اور درست طرزِ زندگی اپنا کر جلد کو تروتازہ اور صحت مند رکھا جا سکتا ہے۔

ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ روزہ صرف روحانی فوائد تک محدود نہیں بلکہ یہ جسم کے قدرتی نظام کو بھی بہتر بناتا ہے۔ روزے کے دوران جسم میں خودکار مرمت اور صفائی کے عمل تیز ہو جاتے ہیں جو مجموعی صحت کے ساتھ ساتھ جلد کی حالت پر بھی مثبت اثر ڈالتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا دورانِ حراست مبینہ تشدد پر پولیس افسران کیخلاف عدالت سے رجوع

ماہرِ امراضِ جلد کے مطابق رمضان میں روزمرہ کے معمولات، نیند کے اوقات اور غذائی عادات میں تبدیلی آ جاتی ہے، جس کا براہِ راست اثر جلد پر پڑتا ہے۔ جلد کی تازگی اور چمک برقرار رکھنے میں سب سے اہم کردار متوازن غذا کا ہے، اس لیے سحر اور افطار میں صحت بخش اشیاء کا انتخاب ضروری ہے۔

روزے کے دوران پانی کی کمی جلد کو خشک اور بے رونق بنا سکتی ہے، کیونکہ طویل وقت تک بھوکا اور پیاسا رہنے سے جسم میں نمی کی سطح کم ہو جاتی ہے۔ اسی وجہ سے رمضان میں عام دنوں کے مقابلے میں جلد کی نگہداشت پر زیادہ توجہ دینا ضروری ہو جاتا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق آئلی اسکن رکھنے والی خواتین کو واٹر بیس کلینزر اور واٹر بیس موئسچرائزر کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ جلد میں توازن برقرار رہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سحر اور افطار میں پانی، دہی اور تازہ پھلوں کا استعمال بڑھانا چاہیے تاکہ جسم میں پانی اور غذائیت کی کمی پوری ہو سکے۔

کھجور، ناریل پانی یا او آر ایس کا استعمال بھی مفید ثابت ہوتا ہے، کیونکہ یہ جسم میں پانی کی سطح برقرار رکھنے، خلیوں کی مرمت، ہارمونز کے توازن اور نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں جلد زیادہ صحت مند، شفاف اور چمک دار نظر آتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.