کینسر مریضوں کیلیے خطرے کی گھنٹی، ریڈی میڈ غذاؤں پر نئی تحقیق میں انکشاف

کینسر مریضوں کیلیے خطرے کی گھنٹی، ریڈی میڈ غذاؤں پر نئی تحقیق میں انکشاف

0

کینسر کے مریضوں کے لیے خوراک کے حوالے سے ایک تشویشناک تحقیق سامنے آئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جو مریض زیادہ مقدار میں الٹرا پراسیسڈ فوڈز (UPFs) استعمال کرتے ہیں، وہ اپنی بیماری سے تقریباً 60 فیصد زیادہ جلد موت کے خطرے کا سامنا کر سکتے ہیں۔

پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدودکی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی
یہ تحقیق کینسر آگاہی کے معروف جریدے میں شائع ہوئی ہے جو امریکی تحقیقی ادارے برائے کینسر کا آفیشل جرنل ہے۔ اٹلی کے تحقیقی ادارے سے وابستہ ماہرین نے جنوبی اطالوی علاقے مولیز میں 2005 سے 2022 تک 24 ہزار سے زائد افراد کا جائزہ لیا، جن میں 802 کینسر سے صحتیاب افراد بھی شامل تھے۔ ان کی غذائی عادات کا تفصیلی تجزیہ کیا گیا۔

تحقیق کے مطابق جن افراد کی خوراک میں الٹرا پراسیسڈ فوڈز کا تناسب سب سے زیادہ تھا، ان میں کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 48 فیصد جبکہ کینسر سے موت کا خطرہ 59 فیصد زیادہ پایا گیا۔

الٹرا پراسیسڈ فوڈز میں آئس کریم، پراسیسڈ گوشت، چپس، بیکری مصنوعات، ریڈی میڈ کھانے، میٹھے مشروبات اور مصنوعی مٹھاس والی اشیا شامل ہیں۔

ماہرِ تحقیق ڈاکٹر ماریالورا بوناشیو کے مطابق صنعتی طریقے سے تیار کردہ خوراک میں شامل کیمیکل اجزا جسم کے میٹابولزم کو متاثر کر سکتے ہیں، آنتوں کے بیکٹیریا کا توازن بگاڑ سکتے ہیں اور سوزش میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بظاہر کیلوریز اور غذائیت ایک جیسی ہونے کے باوجود پراسیسنگ کا عمل خوراک کو زیادہ نقصان دہ بنا دیتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.