sui northern 1

تمام وائرس صحت کے نقصان دہ نہیں، کچھ فائدہ مند بھی ہوسکتےہیں، تحقیق

تمام وائرس صحت کے نقصان دہ نہیں، کچھ فائدہ مند بھی ہوسکتےہیں، تحقیق

0
Social Wallet protection 2

سائنس دانوں نے ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ تمام وائرس انسانی صحت کے لیے نقصان دہ نہیں ہوتے بلکہ ان میں سے کچھ انتہائی فائدہ مند بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔ طبی جریدے مائیکروبائل بائیوٹیکنالوجی میں آسٹریلیا کی فائنڈرز یونیورسٹی کے ڈاکٹر جیک رابنسن کی سربراہی میں شائع ہونے والے تحقیقی پرچے کے مطابق، جس طرح تمام بیکٹیریا نقصان دہ نہیں ہوتے، اسی طرح تمام مائیکروبس ہمیں بیمار نہیں کرتے بلکہ ان میں سے کچھ ہمیں صحت مند رکھنے کے لیے کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر جیک رابنسن کا کہنا ہے کہ نئے شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ مختلف ماحولیاتی مائیکرو بایومز اور قدرتی حیاتی کیمیائی مصنوعات کا سامنا کرنے سے انسانی صحت میں بہتری آتی ہے۔

sui northern 2

بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی پاسداری ضروری ہے، پاکستان کا وینزویلا کی صورتحال پر اظہار تشویش

تحقیق میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ متنوع ماحولیاتی نظام ایک صحت بخش ماحول پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے کیونکہ صحت بخش مائیکروبس مدافعتی نظام کی ترتیب، میٹابولزم، بیماریوں کی روک تھام اور دباؤ میں کمی کے لیے معاون ثابت ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر رابنسن نے بتایا کہ تقریباً ایک صدی تک ہوا میں موجود مائیکروبز اور کیمیائی مرکبات کو صرف انفیکشن اور بیماری کا سبب سمجھ کر خطرہ تصور کیا جاتا رہا، مگر یہ نئی تحقیق اس غیر مرئی حیاتیاتی تنوع کو سامنے لاتی ہے جو انسانی صحت کے لیے فعال طور پر معاون کا کردار ادا کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ مائیکروبز جلد اور تولیدی صحت کے لیے مفید ہونے کے ساتھ ساتھ ذہنی سکون، غذائی اجزا کے بہتر ہاضمے، سوزش میں کمی اور خون میں شوگر کی سطح کنٹرول کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ انسانی جسم کے اندر موجود مائیکروبز کے اس وسیع مجموعے کو ‘مائیکرو بایوم’ کہا جاتا ہے، جس میں فنگی، الجی، بیکٹیریا، وائرس اور دیگر اقسام شامل ہیں۔ محققین نے زور دیا ہے کہ مائیکروبیل اور حیاتی کیمیائی دولت کو بحال کرنا ایک صحت مند مستقبل کی کنجی ہو سکتا ہے کیونکہ یہ وٹامن پیدا کرنے اور مدافعتی نظام کو جراثیم کے خلاف لڑنے کی تربیت دینے میں نہایت اہم ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.