انڈے کھانے سے صحت کو ہونیوالے 8 فوائد

انڈے کھانے سے صحت کو ہونیوالے 8 فوائد

0

انڈے کھانے سے صحت کو ہونے والے 8 اہم فوائد

انڈے دنیا بھر میں سب سے زیادہ کھائے جانے والے غذائی اجزا میں شمار ہوتے ہیں۔ انہیں فرائی، آملیٹ یا اُبال کر مختلف انداز میں کھایا جاتا ہے، خاص طور پر ناشتے میں۔ انڈے پروٹین، منرلز، وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں، جو انہیں ایک مکمل اور مفید غذا بناتے ہیں۔

پروٹین کا بھرپور ذریعہ
ایک انڈے میں تقریباً 6 گرام پروٹین ہوتا ہے جو ہڈیوں، ناخنوں اور بالوں کی صحت کے لیے ضروری ہے۔ یہ جسم کے میٹابولزم کو تیز کرتا ہے اور وزن میں کمی میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

سلوویکیا کے وزیر اعظم پر فائرنگ کرنے والے کو 21 سال قید کی سزا

اہم غذائی اجزا سے بھرپور
انڈے میں فاسفورس، کولین، وٹامن اے، ای، بی 12، بی 9 (فولیٹ)، لیوٹن اور سیلینیم جیسے غذائی اجزا پائے جاتے ہیں جو جسم کے خلیات کو مضبوط اور صحت مند رکھتے ہیں۔

صحت مند کولیسٹرول میں اضافہ
انڈے کھانے سے جسم میں ایچ ڈی ایل (اچھا کولیسٹرول) بڑھتا ہے جو نقصان دہ کولیسٹرول (ایل ڈی ایل) کے اثرات کو کم کرتا ہے۔

خون میں چکنائی کی سطح کم کرے
انڈوں میں موجود فیٹی ایسڈز خون میں چکنائی کی سطح میں کمی لاتے ہیں جس سے شریانوں کے امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

فالج کا خطرہ کم کرتا ہے
تحقیق کے مطابق روزانہ ایک انڈہ کھانے سے فالج کا خطرہ تقریباً 30 فیصد تک کم ہو سکتا ہے۔

دل کی صحت کے لیے مفید
روزانہ انڈہ کھانے سے امراضِ قلب کا خطرہ تقریباً 20 فیصد کم ہو جاتا ہے۔

پیٹ بھرنے کا احساس زیادہ دیر تک رہتا ہے
ناشتے میں انڈہ کھانے سے پیٹ زیادہ دیر تک بھرا رہتا ہے، جس سے بے وقت کھانے کی عادت کم ہوتی ہے اور وزن کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

بینائی اور دماغ کے لیے مفید
انڈوں میں موجود لیوٹن اور زییکسانتھین جیسے اینٹی آکسیڈنٹس بینائی کو بہتر بناتے ہیں جبکہ کولین اور وٹامن ڈی دماغی خلیات کے تعلق کو مضبوط کرتے ہیں اور یادداشت کو بہتر بناتے ہیں۔

مختصراً، انڈے ایک مکمل قدرتی غذا ہیں جو جسم کو مضبوط، دماغ کو تیز اور دل کو صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.