امن وامان کی کشیدہ صورتحال، گلگت اور سکردو میں 3 روز کیلئے کرفیو نافذ
امن وامان کی کشیدہ صورتحال، گلگت اور سکردو میں 3 روز کیلئے کرفیو نافذ
گلگت اور سکردو میں امن و امان کی کشیدہ صورتحال کے باعث تین روز کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں شہروں میں رات 12 بجے سے 4 مارچ تک کرفیو نافذ رہے گا جبکہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر فوج کی تعیناتی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
امریکا میں 43 فیصد عوام کی ایران پر حملوں کی مخالفت، ٹرمپ کی مقبولیت میں بھی کمی: سروے
ہوم ڈیپارٹمنٹ نے کرفیو میں نرمی کے اوقات بھی جاری کیے ہیں۔ دونوں اضلاع میں آج دوپہر 12 بجے سے 4 بجے تک کرفیو میں نرمی ہوگی، جس دوران شہری ضروری اشیاء کی خریداری اور سفر کرسکیں گے۔ گلگت بلتستان میں موبائل نیٹ ورک سروس بھی بند کردی گئی ہے۔
وفاقی کابینہ نے گلگت بلتستان کے تین اضلاع میں فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری ہنگامی بنیادوں پر دی ہے۔ یہ فیصلہ ایران پر حملوں کے بعد پیدا ہونے والی احتجاجی صورتحال کے باعث کیا گیا ہے۔