گلگت بلتستان

سکارکوئی داس کے عوام پینے کے لئے صاف پانی کے بوند بوند کو ترس گئے

گلگت (مصعب خالق) سکارکوئی داس کے عوام پینے کے لئے صاف پانی کے بوند بوند کو ترس گئے۔

محکمہ واسا اور جی ڈی اے کو ڈی سی گلگت کی جانب سے پانی کی فراہمی کے لئے واضع احکامات کے باوجود ٹس سے مس نہیں۔ عمائدین سکارکوئی داس پانی کے قلت کے باعث کیلئے ڈی سی گلگت سے کہیں دفعہ ملاقاتیں کرچکے ہیں لیکن کو ئی مثبت نتائج دیکھنے کو نہیں مل سکی۔

سکارکوئی داس میں پانی کی فراہمی کے سلسلے میں محکمہ تعمیرات کی جانب سے ٹینکی بنائے ایک سال سے زائد کا عرصہ گزار چکا ہے لیکن محکمہ واسا اور جی ڈی اے نے ابھی تک پانی کے لائینں بچھانے کاکام مکمل نہیں کر سکے،سکارکوئی داس میں چار سے پانچ گلیوں میں ابھی تک پانی کے پائپ نہیں بچھائے گئے ہیں جس کی وجہ سے پانی کی ترسیل کا عمل شرو ع نہ ہو سکا۔ اس مسئلے کو لے کر سکارکوئی داس کے عوامی وفد کہیں بار ڈی۔سی گلگت سے ملاقاتیں کر چکا ہے .

جس پر ڈی۔سی۔گلگت نے پائپ لائینوں کو بچھاکر جلد از جلد پانی کی فراہمی کے احکامات دیں چکے ہیں۔لیکن محکمہ۔واسا اور جی۔ڈی۔اے پر ڈی۔سی کے احکامات کا زرا برابر بھی اثر نہ پڑا، اور پانی کا مسئلہ تاحال جوں کے توں ہے۔ڈی سی کی جانب محکمہ واسااور جی ڈی اے کو جاری کئے گئے احکامات صرف دفتری خطوط کی حد کے محدود ہو کر رہ گئے ہیں اور متاثر ہ عوام مسائل کے دلدل میں بری طرح پھنس چکے ہیں۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہہ سکارکوئی داس میں پائپ بچھانے کا بقایا کام فوری طور پر مکمل کر کے پانی فراہم کیا جائے بصور ت دیگر بمعہ خواتین و بچے دھرنا دینے پر مجبو ر ہونگے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button