شاہراہ قراقرم،ناران اوربابوسر پر پبلک ٹرانسپورٹ کی معطلی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل خبروں کی تردید

0

گلگت (نمائندہ خصوصی)محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے شاہراہ قراقرم اور شاہراہ ناران بابوسر پر پبلک ٹرانسپورٹ کی معطلی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر آمدورفت میں کسی قسم کی بندش کے حوالے سے قیاس آرائیاں من گھڑت ہیں اور حالات پر امن اور نظام زندگی معمول کے مطابق جاری ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے شاہراہوں کی بندش سمیت کسی قسم کی پابندی زیر غور نہیں۔

محکمہ داخلہ کے ترجمان نے مزید کہاکہ آج شاہراہ قراقرم اور شاہراہ بابوسر سے کافی فاصلے پر واقع وادی داریل میں ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کے بعد حالات مکمل پر امن ہیں۔ عوام منفی اور بے بنیاد خبروں پر توجہ نہ دیں اور سوشل میڈیا پر پھیلائی جانیوالی افواہوں کی حوصلہ شکنی کریں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.