sui northern 1

گلگت،حکام نے محکمہ خوراک میں میگا کرپشن کا ایک اور کیس منطقی انجام تک پہنچا دیا

0
Social Wallet protection 2

گلگت(نمائندہ خصوصی)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان نے محکمہ خوراک میں میگا کرپشن کے ایک اور کیس کو منطقی انجام تک پہنچا دیا۔

sui northern 2

محکمہ خوراک گلگت آر ایس ڈی بلاک میں ایک سال کے اندر 4000 سے زیادہ گندم کی بوریوں کے گھپلے کا میگا کرپشن بے نقاب کردیا۔
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان نے میگا کرپشن میں ملوث مرکزی ملزم فوڈ انسپکٹر شاہ عالم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے لگائے جارہے ہیں تاہم ملزم رپوش ہے ۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ کے خلاف محکمانہ کارروائی کے لیے متعلقہ اتھارٹی کو کاروائی کے لیے لکھ دئے ۔

اس اہم نوعیت کے میگا کرپشن کیس میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں ۔
عوامی سطح پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت مفاد عامہ کے لیے نیک شگون ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.