گلگت ملازمت دینے کا وعدہ پورا نہ ہونے پر زمین مالک نے پانی بند کر دیا

0

گلگت(نمائندہ خصوصی) واٹر سپلائی اسکیم شکیوٹ محلہ امپھری ڈومیال ضلع گلگت میں ٹینکی کا کام بھی مکمل ہوا ہے اور زمین مالک نے ٹینکی کو پانی کی سپلائی بند کر دی ہے زمین کے مالک کا کہنا ہے محکمہ پی ڈبیلیوڈیکے اعلیٰ حکام نے ملازمت دینے کا وعدہ کی تھی جبکہ وعدہ کے مطابق ملازمت آج ابھی تک نھیں ملی ہے۔

جس کی بنیاد پر ٹنکی کو پانی کی سپلائی بند کردی ہے اور پانی بند ہونے کی وجہ سے علاقے کے مکینوں کو پانی میسر نہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو بہت مشکلات کا سامنا ہوا ہے اس لیے حکام بالا سے درخواست ہے مذکورہ زمین مالک کو ملازمت دے اور پانی کے مسئلہ کو جلد از جلد حل کرے ۔

واٹر سپلائی ٹنکی شکیوٹ محلہ امپھری ڈومیال کو پانی فراہم کرے تاکہ علاقے کے مکینوں کے آس درینہ مطالبہ کو حل کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.