Monthly Archives

اکتوبر 2025

آخر تحریکِ لبیک کے پرتشدد اور مسلح احتجاج کا مقصد کیا؟پنجاب پولیس

▪تحریکِ لبیک کے نام نہاد غزہ مارچ کے پیچھے آخر کیا محرکات ہیں؟ ملک کا امن و امان برباد کرنا، عوام کیلئے مشکلات کھڑی کرنا، پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنا آخر اس میں فلسطینی مسلمانوں کی کونسی خدمت ہے؟ ▪غزہ میں تو امن معاہدہ ہوچکا ہے وہاں…

ٹی ایل پی کا پرتشدد احتجاج ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف، غزہ کے نام پر بیرونی ایجنڈے کی تکمیل…

تحریکِ لبیک کے پرتشدد اور مسلح احتجاج کا مقصد ملک کا امن و امان برباد کرنا، عوام کیلئے مشکلات کھڑی کرنا اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے کے علاوہ کچھ نہیں۔ یہ غزہ کے مظلوم عوام سے کسی طور پر بھی اظہار یکجہتی قرار نہیں دیا جاسکتا۔ …

ڈیرہ اسماعیل خان, پولیس ٹریننگ سکول پر حملہ، 7 جوان شہید، 6 دہشتگرد جہنم واصل

پشاور: ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ اسکول پر دہشت گردوں کے حملے کو پولیس نے ناکام بنا دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ 7 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔ سنٹرل پولیس آفس کے مطابق حملہ آوروں نے رتہ کلاچی میں واقع پولیس ٹریننگ…

اللہ نہ کرے افغانستان کے ساتھ اتنا بگاڑ پیدا ہو کہ تلخی اور کشیدگی میں مزید اضافہ ہو، وزیر دفاع…

وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ نہ کرے افغانستان کے ساتھ تعلقات میں اتنا بگاڑ پیدا ہو کہ تلخی اور کشیدگی مزید بڑھ جائے، ضرورت اس بات کی ہے کہ خصوصاً دہشت گردی کے حوالے سے تعلقات بہتر ہوں اور جو شکایات ہیں، وہ دور کی جائیں۔…

حکومت نے آئی ایم ایف سے کرپشن اینڈ گورننس رپورٹ پبلش کرنے کےلئے مہلت مانگ لی

اسلام آباد (آئی پی ایس): حکومت نے آئی ایم ایف سے کرپشن اینڈ گورننس رپورٹ پبلش کرنے کے لیے مہلت مانگ لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث صوبوں نے زرعی آمدن پر انکم ٹیکس نافذ کرنے کے لیے بھی مزید وقت طلب کیا ہے۔ سیلاب سے زرعی معیشت بری طرح…

تھانوں کی سطح پرمصالحتی کمیٹیوں کوفعال کرنے کافیصلہ 

لاہور پولیس نے تھانوں کی سطح پر مصالحتی کمیٹیوں کو فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور پولیس نے اس حوالے سے اعلیٰ حکام کو تجاویز بھجوا دی ہیں، اور منظوری کے بعد تھانوں میں مصالحتی کمیٹیوں کو باضابطہ طور پر…

ٹرمپ کو نوبیل انعام کیوں نہ ملا؟ نوبیل کمیٹی کے چیئرمین کا بیان سامنے آگیا

چیئرمین نوبیل کمیٹی یورگن واٹنے کا سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل انعام نہ دینے سے متعلق بیان سامنے آ گیا ہے۔ نوبیل امن انعام کے اعلان کے بعد جب یورگن واٹنے سے سوال کیا گیا کہ صدر ٹرمپ بارہا خود کو نوبیل انعام کا حقدار…

جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش پر خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد اور کوئٹہ ایئرپورٹس پر کارروائیاں کرتے ہوئے جعلی دستاویزات کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران ایک خاتون سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق…

بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت دہشت گردوں کی ہر فورم پر حامی رہی ہے، عطا تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت ہمیشہ سے دہشت گردوں کے حامی رہے ہیں۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف بہادری سے مقابلہ…

گزشتہ روز جو الزامات لگائے گئے اس کی کوئی بنیاد نہیں: سلمان اکرم راجہ

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز جو الزامات لگائے گئے ان کی کوئی بنیاد نہیں۔ ایک بیان میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جامع حکمتِ عملی بنائی جائے تاکہ معصوم آپریشن میں شہید نہ ہوں۔ ہم دہشت گردوں…

شادی اور طلاق کے بعد بھی امرتا نے انہیں ہمیشہ سپورٹ کیا، سیف علی خان

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے اپنی سابقہ اہلیہ امرتا سنگھ کے بارے میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ شادی اور طلاق کے بعد بھی امرتا نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، سیف علی خان اور امرتا سنگھ کی جوڑی ایک وقت…

خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 2 ڈالر 45 سینٹ کی کمی کے بعد فی بیرل نرخ 65 ڈالر 35 سینٹ سے گھٹ کر 62 ڈالر 77 سینٹ رہ گئے۔ برطانوی خام تیل کی قیمت میں یہ کمی 3.76…