ملک میں چینی کتنے روپے کلو مل رہی ہے؟ وفاقی وزیر کا بڑا دعویٰ

0

ملک میں چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو کے قریب پہنچنے کے باوجود وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے بحران کی تردید کر دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مریدکے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے دعویٰ کیا کہ چینی کا کوئی بحران نہیں اور یہ اس وقت 173 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

انہوں نے گوادر میں گدھے کے گوشت سے متعلق کہا کہ وہاں اس کی اجازت ہے اور سلاٹر ہاؤس مکمل طور پر صاف ستھرا ہے، جبکہ دیگر علاقوں میں گدھے کے گوشت کی فروخت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ گوشت 8 ہزار روپے فی کلو ہے، اتنا مہنگا گوشت کوئی کیسے خریدے گا؟

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات میں بہتری آئی ہے، امریکا نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا اور پاکستان کو عالمی سطح پر بہتر ٹیرف ملا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار امریکا سے قریبی تعلقات قائم ہوئے ہیں اور اس پر پاکستان کا کوئی دوست ملک ناراض نہیں۔

پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ یومِ استحصال کے بعد اب جشنِ آزادی پر بھی احتجاج کیا جا رہا ہے، قوم تحریک انصاف کے اقدامات کا مشاہدہ کر رہی ہے اور کوئی ان کو سمجھائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.