اسلام آباد ایئرپورٹ بند ہونے کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

0

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 8 روز کے لیے بند کیے جانے کی خبروں کی حقیقت سامنے آ گئی ہے۔

گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کو 8 دن کے لیے بند کیا جا رہا ہے، جس سے شہریوں میں بے یقینی اور تشویش پیدا ہوئی۔ تاہم پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے ان خبروں کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے واضح تردید جاری کر دی ہے۔

پی اے اے کے مطابق ایئرپورٹ کو بند کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ صرف 14 اگست کو یوم آزادی کی تقریبات کے دوران سیکیورٹی اور انتظامی امور کے پیش نظر مخصوص اوقات میں آمد و روانگی کا سلسلہ دو گھنٹوں کے لیے معطل رہے گا۔

اتھارٹی نے مزید وضاحت کی کہ اس مختصر دورانیے کے علاوہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر تمام معمول کی پروازیں اور آپریشن معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.