(نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری دن کا مثبت آغاز، ہنڈریڈ انڈیکس میں 183 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے نئے دن کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، جہاں سرمایہ کاروں کی دلچسپی سے مارکیٹ میں بہتری دیکھی گئی۔ ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 183 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 138,876 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دکھائی دیا۔ یہ سطح گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 138,692 پوائنٹس سے بہتر ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومتی معاشی پالیسیوں میں تسلسل، روپے کی قدر میں استحکام اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت دی ہے، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کے بعد معمولی مندی ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم آج کی تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاس ہے
