sui northern 1

ہوم اپلائنس کمپنیوں پر 9 کروڑ روپے کا جرمانہ برقرار، 30 دن میں جمع کرانے کا حکم

0
Social Wallet protection 2

کمپیٹیشن ایپلیٹ ٹربیونل نے ہوم اپلائنسز بنانے والی دو بڑی کمپنیوں کے خلاف کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (CCP) کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ان پر عائد 9 کروڑ روپے کا جرمانہ برقرار رکھا ہے۔ ٹربیونل نے حکم دیا ہے کہ یہ رقم 30 روز کے اندر قومی خزانے میں جمع کرائی جائے۔

sui northern 2

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دونوں کمپنیوں نے ری سیل پرائس مینٹیننس (RPM) کے ذریعے اپنے ڈسٹری بیوٹرز کو صارفین کے لیے قیمتیں طے کرنے پر مجبور کیا، جس سے مارکیٹ میں مقابلے کا ماحول متاثر ہوا اور صارفین کو سستے داموں مصنوعات تک رسائی سے محروم کیا گیا۔

قیمتیں فکس کرنے پر پابندیاں

کمپیٹیشن کمیشن کی تحقیقات کے مطابق، کمپنیوں نے اپنے ڈیلرز کو اس بات سے روک رکھا تھا کہ وہ اپنی مصنوعات پر کسی قسم کی رعایت یا پروموشنل آفرز فراہم کریں، یا متعین قیمت سے کم پر فروخت کریں۔ کمیشن نے اس عمل کو قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ابتدائی طور پر بھاری جرمانے عائد کیے تھے۔

دفاع میں مؤقف اور ٹربیونل کا فیصلہ

اپیل کی سماعت کے دوران، دونوں کمپنیوں نے قیمتیں فکس کرنے کی خلاف ورزی سے انکار نہیں کیا، البتہ ان کا مؤقف تھا کہ کمیشن کی جانب سے عائد کردہ جرمانہ غیر متناسب اور سخت ہے۔ کمپنیوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنے ڈیلرز کو متاثرہ رقوم واپس کر دی ہیں اور آئندہ قانون کی مکمل پاسداری کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ان عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے، ٹربیونل نے جرمانے میں کمی کرتے ہوئے اسے مجموعی طور پر 9 کروڑ روپے مقرر کیا اور واضح کیا کہ آئندہ ایسی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

کاروباری اداروں کے لیے انتباہ

کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے اس فیصلے کے تناظر میں تمام کاروباری اداروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ قیمتوں کے فکسنگ، ڈسکاؤنٹ پر پابندی یا پروموشن روکنے جیسے اقدامات سے اجتناب کریں، کیونکہ یہ سب کمپیٹیشن ایکٹ کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں اور ان پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.