اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے دو لاکھ روپے سے زائد کی نقدی لین دین کو ’’ہائی رسک‘‘ کیٹیگری میں شامل کر کے نگرانی کا عمل مزید سخت کر دیا ہے۔ فنانس ایکٹ 2025 کے تحت اس ضمن میں نئی پابندیاں نافذ کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق، اب بینکوں میں دو لاکھ روپے یا اس سے زائد کی رقم نقدی کی صورت میں جمع کرانے پر نہ صرف خودکار نگرانی (آٹومیٹک ٹریسنگ) کی جائے گی بلکہ اس پر 20.79 فیصد کی شرح سے ٹیکس بھی عائد ہوگا۔
یہ اقدام کالے دھن کی روک تھام اور مالیاتی نظام میں شفافیت لانے کے لیے کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مالیاتی شفافیت کو بہتر بنانے اور غیر دستاویزی معیشت پر قابو پانے کے لیے ضروری تھا۔