ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت برقرار
کراچی(نیوزڈیسک)ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت برقرار رہی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونےکا بھاؤ 2 لاکھ 56 ہزار 500 روپے پر برقرار رہا جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 لاکھ 19 ہزار 907 روپے پر برقرار رہی۔
مزید پڑھیں:سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 9 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 439 ڈالر ہوگئی۔