اکنامک سروے کل پیش کیا جائے گا

0

اسلام آباد: اکنامک سروے8 جون کو پیش کیا جائیگا جس کی تمام سفارشات کو حتمی شکل دے دی گئی ۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق 2021-22 میں سبسڈی کی مد میں 5600 ارب روپے کا فنڈ جاری کیا گیا۔

یہ رقم گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 1400 ارب روپے زیادہ تھی، آئندہ مالی سال وفاق کی جانب سے6000 ارب تک سبسڈی جاری کرنے کا امکان ہے ،بجلی، گیس، پٹرولیم اور خوراک کی قیمت کم رکھنے کے لئے 1250 ارب روپے کی سبسڈی جاری کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.