قرارداد پاکستان کی تقریب اور سیاسی جھگڑا!!!
تحریر:نوشابہ یعقوب راجہ
ایگزیکٹو ممبر PPCUK. Midlands Chapter
پاکستان قونصلیٹ برمیگنھم کے باہر پیش آنے والا آج کا واقعہ قابل افسوس ہے۔سیاسی وابستگیاں اپنی جگہ مگر پاکستان کے نیشنل ایام کو تماشہ بنانا سراسر قابل مزمت ہے۔ہم بحثیت قوم اپنی عزت کا تماشہ بناتے ہیں ۔ہمیں اپنے جزبات پر قابو رکھنا چاہیے اور بحثیت قوم یکجہتی,برداشت اور اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔قونصلیٹ میں موجود عملہ بھی اپنی ڈیوٹی کر رہا ہے اور ہمارے مسائل کے لیے موجود ہے ان کا احترام اور عزت ہماری ذمہ داری ہے۔
پاکستانی اوورسیز سے گزارش ہے کہ قونصلیٹ برمیگنھم کا احترام اور عزت کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ہم سب پاکستانی ہیں اور ہم سب کی عزت اور بے عزتی سانجھی ہے۔
سیاسی اختلافات یا حکومتی فیصلوں پر تنقید یا احتجاج مہزب اقوام کی طرح کریں ۔
نیشنل تقریبات ملکی عزت و وقار کے لیے منعقد کی جاتی ہیں انھیں غیر سیاسی رہنے دیں۔اگر کسی کو محسوس ہو کہ برداشت کا لیول کم ہے تو احسن طریقہ ہے وہاں جانے سے گریز کریں تاکہ تماشے سے بچا جا سکے ۔اور ایکدوسرے کے مخالف اور اختلافی رویےکو برداشت کریں ۔کیونکہ ایسی ویڈیوز وائرل ہوں یا نہ ہوں لیگل ایکشن کاروائی کا حصہ بن جاتا ہے۔
لہزا پریشانیوں سے خود بھی بچیں اور وطن عزیز کی عزت کو بھی قائم رہنے دیں۔آج کے دن کے اس واقعے نے سواۓ پاکستانی کمیونٹی کی عزت میں کمی کے کوئی معرکہ نہیں مارا۔بہت شرم اور افسوس کی بات ہے۔ آج سارے نیشنل پروگرام کا وقار مجروع کر دیا گیا۔
برطانیہ میں رہنے والی عوام حکومتی فیصلوں اور پالیسیز پر تنقید کرتی ہے انھیں بدلواتی بھی ہے وہ طور طریقے سیکھنے کی ضرورت ہے ۔مہزب اقوام سے مہزب انداز سیکھیں ۔ہم اگر بحثیت قوم اپنے حالات بدلنے میں ناکام ہیں تو خود کو بدل کر دیکھ لیں شاید حالات بدل جائیں شاید حالات بدل جائیں۔
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو خیال جسے آپ اپنی حالت کے بدلنے کا
ہمیں ایک قوم,ایک ملت بننے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارا ۔اقوام کے اندر اخلاق ,کردار,برداشت,اور بلند سوچ انھیں اوج ثریا پر پہنچاتی ہے ۔جب ملک کی بقاء اور عزت کی بات اۓ تو ذات اور سیاسی وابستگیوں سے بلند ہو کر سوچیں۔ہمارے مسائل ملکی اور اندرونی مسائل ہیں ۔مگر بہت سے مقامات ایسے اتے ہیں جہاں ملکی سفیر بن کر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔
گزارش ہے ایسے تماشوں سے گریز کریں اور اپنے اندر قوت برداشت پیدا کریں یہ ہے ہم سب کا پاکستان۔اور ہم سب اس کے سفیر اور معمار ہیں۔