ہاکی کی بدحالی اور ہاکی کی کرپشن کے حوالے سے آرمی چیف کے نام کھلا خط
اپنے ویڈو بیان میں سابق صدر خالد سجاد کھوکھر نے کہا تھا کے شہباز کے خلاف تمام کاروائی میری ٹیبل پرپڑی ہے لاہور جا کرFIA کو دوں گا تو شہباز کو ہھتکڑیاں لگ جائیں گی اس کے بعد کو تمام رپورٹ کہاں گئی کیوں نہیں دی گئی۔ اس رپورٹ میں ایسا کیا تھا ایسا جو آج تک FIA کو نہیں دی گئی وہ رپورٹ کس نے بنائی اور اس میں جو جو سچ سامنے آیا اس کو کیوں چھپایا گیا
زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 22 دن کی تحقیق کر کے جب رپورٹ سامنے رکھی گئی تو اس میں سب سے پہلا موصوف کا نام تھا۔ (برگیڈیر سجاد کھوکھر ) اس کرپشن میں آپ خود ملوث ہو ۔
سندھ بینک کے خفیہ اکاونٹ میں سے جناب کو شہباز اور کرنل آصف ناز کو جو جو پیسہ منتقل ہوا اس کی تفصیلات بھی سامنے آنی چاہیں۔
سندھ بینک اکاونٹ کے روپے کے ساتھ جو جال سازی ہوئی وہ بھی رپورٹ کا حصہ ہے اس اکاونٹ کی نہ تو کانگریس کے ایجنڈے میں اور نا ہی ایگزیکٹو بورڈ میں منظوری دی گئی یہ اکاونٹ آپ نے اپنے ذاتی تعلق کی بنا پر کھلوایا جب رپورٹ میں آیا تو آپ نے کہا کے اس کو بیک ڈیٹ میں کانگریس اور ایگزیکٹو بورڈ میں منظور کرا دیا جائے مگر اس پر جناب کو صاف انکار ہوا پھر جناب نے باجوہ اور میجر منج کے دستخط سے اس میں تبدیلی کرائی جس میں آصف باجواہ بھی اس حق میں نہیں تھا
اخلاق عثمانی کو کیسے بچایا گیا وہ بھی ہمیں معلوم ہے اس کو میٹرک پاس کا بتا کر اس انکویرری کو بند کرایا عدنان کو دبئی بھیجا آپ نے اور سلیم گیل کے ساتھ شہباز اور اخلاق عثمانی کو ملا کر جوجو کرپشن کی گئی وہ سب کے سامنے آنی چاہیے
بورڈ آف ڈائریکٹر کی میٹنگ میں جہاں میاں اشفاق بھی مجود تھے جب انہوں نے آپ کو آپکی کرپشن کا بتایا تو جو حال آپ کا اور آپ کے بھائی کا تھا ٹھنڈے پسینے چھوٹ رہے تھے اس فرنگزٹ آدٹ رپورٹ کو کیوں اپنی مرضی سے تبدیلی کرئی کیوں اس میں تبدیلی کی ضرورت پڑی ۔ اس میں میاں اشفاق نے FIR کا بھی کہا تھا جس پر آج تک عمل نہیں ہوا میری گزارش ہے میاں اشفاق صاحب سے اس FIR کو درج کروائیں اور ان کی گاڑیاں بنگلہ بیچ کر سب پیسہ وصول کریں ان ہاکی دشمن عناصر کو نقاب کریں
میری آرمی چیف جرنل عاصم منیر صاحب سے گزارش ہے کے اس پر ایک صاف شفاف اور اعلی درجے کی کاروائی کی جائے کیوں کی ہاکی قومی کھیل ہے اور اس کی حفاظت کرنا آپ کے فرائض میں شامل ہے شکریہ