Browsing Category

بریکنگ نیوز

breaking news

قومی اسمبلی سے 27 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور

قومی اسمبلی نے ستائیسویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کر لی ہے۔ اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ترمیم کی تحریک پیش کی، جس پر شق وار ووٹنگ ہوئی اور تمام 59 شقیں منظور ہو گئیں۔ لیبیا کے ساحل…

اعلان کرچکے ہیں آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ وہ آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنیں گے اور اس کے خلاف احتجاجی اقدامات کریں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "یہ لوگ ہمیشہ ریٹائر ہونے والے کے خلاف ہو…

اسلام آباد کچہری خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی ، ابتدائی رپورٹ بھی تیار

اسلام آباد کے جی الیون سیکٹر میں کچہری کے باہر ہونے والے خودکش حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق، حملہ آور باجوڑ میں رہائش پذیر تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور جمعہ کے روز اسلام آباد پہنچا اور منگل کی دوپہر ساڑھے بارہ…

اسلام آباد: جی الیون کچہری کے نزدیک خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، متعدد زخمی

اسلام آباد کے جی الیون سیکٹر میں کچہری کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ جیو نیوز کے مطابق دھماکا منگل کی دوپہر ساڑھے بارہ بجے کے قریب ہوا، جس کی آواز شہر کے مختلف علاقوں تک سنی گئی۔ پولیس کے مطابق…

27 ویں ترمیم: ججز کے تبادلے کی ترمیم میں تبدیلی پر غور، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر معاملات طے نہ…

27 ویں آئینی ترمیم آج سینیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے جس کی کچھ شقوں میں ترامیم کی جا سکتی ہے۔ پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی برائے قانون و انصاف میں منظوری کے بعد 27 ویں آئینی ترامیم آج سینیٹ میں پیش کی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ججز…

27 ویں ترمیم سینیٹ سے منظور کرانے کی حکمت عملی فائنل ، اتحادی جماعتوں سے ساتھ دینے کا وعدہ لے لیا…

حکومت نے 27 ویں ترمیم سینیٹ سے منظور کرانے کی حکمت عملی فائنل کر لی ، اتحادی جماعتوں سے ساتھ دینے کا وعدہ لے لیا گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق اس وقت آئینی ترمیم کے لیے سینیٹ سے 64 ارکان کے ووٹ درکار ہیں، سینٹ میں اپوزیشن بینچز پر30 ارکان…

27 ویں ترمیم کا راستہ روکنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے ، اپوزیشن اتحاد کا احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان نے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آج سے تحریک کا آغاز کر دیا گیا ہے، رات…

27 ویں ترمیم: وزیراعظم کا استثنیٰ لینے سے انکار، شق واپس لینے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے 27 ویں آئینی ترمیم میں وزیراعظم کے لیے استثنیٰ کی شق واپس لینے کی ہدایت کر دی ہے۔ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ آذربائیجان سے واپسی پر انہیں بتایا گیا کہ پارٹی کے کچھ سینیٹرز…

وفاقی آئینی عدالت کا قیام، چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ آرمی چیف کو دینے کی تجویز، 27 ویں ترمیم کا…

ممکنہ 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ جیو نیوز کو موصول ہو گا جس کے مطابق آرمی چیف کے لیے چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ دینے کی تجویز ہے جبکہ سپریم کورٹ سے آئینی اختیارات واپس لیکر وفاقی آئینی عدالت کے سپرد کیے جائیں گے۔ جیو نیوز کو ملنے والے…

شہباز شریف کی صدر الہام علیووف سے ملاقات ، تجارت، دفاع میں تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف نے باکو میں آذربائیجان کے صدر الہام علیووف سے ملاقات کی، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، روابط اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر…

آذربائیجان کے صدر کی دعوت پر وزیراعظم باکو پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علییو کی دعوت پر آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریب میں شرکت کے لیے دارالحکومت باکو پہنچ گئے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ لاہور…

حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم پر جے یو آئی سے رابطہ کرلیا

حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) سے باضابطہ رابطہ کرلیا ہے اور اس ترمیم پر حمایت کی درخواست کی ہے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے مکمل تحریری مسودہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ…