Gas Leakage Web ad 1

وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں پاکستان کے کردار پر اعتماد میں لیا

وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں پاکستان کے کردار پر اعتماد میں لیا

0

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف زرداری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعظم اور صدر مملکت کی ملاقات ایوان صدر میں ہوئی جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور پاکستان کی سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ لاہور سے گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر زرداری کی ملاقات میں ملکی سکیورٹی، معاشی صورتحال اور توانائی بحران پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں پاکستان کے کردار پر صدر کو اعتماد میں لیا۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے خطے کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم اپنا کردار ادا کرنے کو حاضر ہیں۔

صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان نہ صرف پڑوسی ممالک بلکہ دنیا میں کشیدگی ختم کرنے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.