Gas Leakage Web ad 1

وزیراعظم کا عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

وزیراعظم کا عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

0

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ عام آدمی پر بوجھ کم کرنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ وعدے کے مطابق جس قدر ہو سکا ان مشکل حالات میں عوام تک ریلیف پہنچائیں گے ۔

آپریشن غضب للحق میں اب تک 663 فتنہ خوارج کو ہلاک کردیا گیا، عطا تارڑ نے تفصیلات جاری کردیں

ان کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی کی وجہ سے عالمی معیشت اس وقت دباؤ میں ہے، جس کے پاکستان کی معیشت پر بھی گہرے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بروقت پالیسی سازی اور مالی نظم و ضبط سے صورتحال سے نمٹنے کی کوشش جاری ہے اور مشکل حالات میں غریب آدمی پر بوجھ کم کرنے کے لیے اشرافیہ اور حکومت سے شروعات کا عزم کیا ۔

انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند ہے کہ وفاقی حکومت میں بچت اقدامات کے ساتھ صوبائی حکومتیں بھی ساتھ دے رہی ہیں۔ اللہ کے کرم اور سفارتی و معاشی ٹیم کی کوششوں سے خام تیل کی ملکی ضروریات کے لیے مناسب مقدار میسر ہے ۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مقرر کردہ قیمت سے زائد وصولی کی روک تھام یقینی بنا رہی ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ عالمی سطح پر حالات بہتر ہوں اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام آئے ۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.