کویت میں امریکی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
روسی میڈیا کے مطابق واقعے کی تصدیق تاحال امریکا یا کویت کی جانب سے نہیں کی گئی تاہم امریکی ایف 15 طیارے کا پائلٹ ایجیکٹ کرنے میں کامیاب رہا۔
سرحدی کشیدگی: حساس تنصیبات، سی پیک منصوبوں، غیر ملکی مشنز کی سیکورٹی بڑھانے کا حکم
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں گرتے ہوئے ایف 15 طیارے سے آگ کے شعلے نکلتے دکھائی دیتے ہیں۔ روسی میڈیا کے مطابق پائلٹ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ ہفتے کے روز امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد ایران نے کویت سمیت مختلف خلیجی ممالک میں قائم امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا تھا۔
ایرانی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ کویت میں امریکی فوجی اڈے کو مکمل طور پر ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔