امریکی و اسرائیلی حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہید ہوگئے: ایرانی سرکاری میڈیا
امریکی و اسرائیلی حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہید ہوگئے: ایرانی سرکاری میڈیا
دنیا امریکی و اسرائیلی حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہید ہوگئے: ایرانی سرکاری میڈیا
ایرانی سرکاری میڈیا نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے شہید ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای ہفتے کو ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے اور سپریم لیڈر کی شہادت ان کے دفتر میں ہوئی۔
“آپ کی آزادی میں چند گھنٹے باقی ہیں , ٹرمپ کا ایرانی عوام کے نام ہنگامی پیغام
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر کی شہادت پر ایران میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای 1989 سے ایران کے سپریم لیڈر تھے اور وہ آیت اللہ خمینی کے انتقال کے بعد ان کے جانشین بنے تھے۔
ایرانی سرکاری میڈیا نے اسرائیلی و امریکی حملوں میں سپریم لیڈر خامنہ ای کی بیٹی اور نواسے کی شہادت کی بھی تصدیق کی ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق حملوں میں آیت اللہ خامنہ ای کے داماد اور بہو بھی شہید ہو گئے۔
اس سے قبل اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ زیر زمین بنکر میں موجود تھے اور آیت اللہ علی خامنہ ای کے کمپاؤنڈ پر 30 بم گرائے گئے، جبکہ ایرانی سپریم لیڈر درجنوں ساتھیوں سمیت مارے گئے۔
اسرائیلی میڈیا نے یہ بھی کہا تھا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی میت کی تصویر امریکی صدر کو دکھائی گئی۔
ادھر برطانوی میڈیا نے بھی اسرائیلی حکام کے حوالے سے کہا تھا کہ خامنہ ای کی لاش مل گئی ہے۔
اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ایسے اشارے ملے ہیں کہ ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای اب نہیں رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر بھی مارے گئے ہیں، خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کو تباہ کر دیا گیا اور سینئر جوہری حکام بھی مارے گئے، جبکہ آنے والے دنوں میں مزید ہزاروں اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔
نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف کارروائی جب تک ضروری ہوئی جاری رہے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکا اور اسرائیل نے ایران پر بحری اور فضائی حملے کیے جن میں 201 ایرانی شہری شہید اور 747 زخمی ہوئے تھے۔
خبر ایجنسی کے مطابق حملوں میں ایرانی وزیر دفاع امیر ناصر زادہ اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ محمد پاکپور بھی شہید ہو گئے ہیں۔