لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج دہشتگرد ہلاک
لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج دہشتگرد ہلاک
خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 خوارج دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 18 اور 19 فروری کی درمیانی شب لکی مروت میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس کی معلومات بھارتی سرپرست یافتہ فتنہ الخوارج دہشت گردوں کی موجودگی پر حاصل ہوئی تھیں۔
آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 خوارج ہلاک کردیے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ عناصر علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گی۔