رمضان ریلیف پیکیج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
رمضان ریلیف پیکیج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک کے موقع پر عوام کے لیے خصوصی ریلیف پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے 38 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پیکیج کا باضابطہ اجرا وزیراعظم نے بٹن دبا کر کیا۔
اعلان کے مطابق یہ رقم وفاقی دارالحکومت، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں حق دار خاندانوں کو ڈیجیٹل والٹس اور ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منتقل کی جائے گی۔
بیوی سے اجازت کے بغیر ایک اور شادی؛ لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
رمضان المبارک میں ہر مستحق خاندان کو بلا تفریق 13 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ 21 لاکھ سے زائد ایسے خاندانوں کو بھی ادائیگیاں کی جائیں گی جو کسی سرکاری کفالت پروگرام کا حصہ نہیں ہیں۔
حکومت کے مطابق پہلے سے زیرِ کفالت ایک کروڑ خاندانوں کے لیے بھی 10 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر ایک کروڑ 21 لاکھ خاندانوں میں رقوم تقسیم کی جائیں گی، جس سے تقریباً 6 کروڑ مستحق افراد مستفید ہوں گے۔
ادائیگیاں بینک اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے کی جائیں گی، جبکہ وفاقی وزراء پر مشتمل اعلیٰ سطحی کمیٹی رمضان پیکیج کے تمام مراحل کی نگرانی کرے گی۔ عوام کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن 9999 بھی قائم کی گئی ہے۔