سینیٹ: بچوں کی فحش ویڈیوز پر 10 سال سزا اور 50 لاکھ جرمانے کا بل منظور

سینیٹ: بچوں کی فحش ویڈیوز پر 10 سال سزا اور 50 لاکھ جرمانے کا بل منظور

0

اسلام آباد: سینیٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور کر لیا ہے۔

ترمیمی بل کے مطابق وفاقی حکومت ان ممالک کے ساتھ میوچل لیگل اسسٹنس ٹریٹی کرے گی جن کی سوشل میڈیا ایپلی کیشنز پاکستان میں استعمال ہو رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کیلئے 10 ارب روپےکی معاونت کا اعلان

سینیٹ میں کرمنل قوانین میں ترمیم کا بل بھی منظور کر لیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ زیادتی کا شکار لڑکا یا لڑکی کا میڈیکل نہ کروانے پر ایک سال تک قید اور جرمانہ ہوگا۔

بل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریپ متاثرہ کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم نہ کرنے پر نجی یا سرکاری اسپتال کو سزا دی جائے گی جبکہ نجی اسپتال ریپ متاثرہ کو 24 گھنٹے کے اندر سرکاری اسپتال منتقل کرنے کا پابند ہوگا۔

سینیٹ نے انسداد الیکٹرانک کرائمز ترمیمی بل بھی منظور کیا جس کے تحت بچوں کی فحش ویڈیوز پر سزا 7 سال سے بڑھا کر 10 سال کرنے اور جرمانہ 50 لاکھ روپے سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سینیٹ نے ثمینہ زہری کا فیملی کورٹ ترمیمی بل اور شیری رحمان کا اسلام آباد میں کتابوں پر پلاسٹک کور کی ممانعت کا بل بھی منظور کر لیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.