پاکستان اور کویت کے تعلقات کو سرمایہ کاری، تجارت اور معاشی تعاون میں ڈھالنا چاہتے ہیں، وزیراعظم

پاکستان اور کویت کے تعلقات کو سرمایہ کاری، تجارت اور معاشی تعاون میں ڈھالنا چاہتے ہیں، وزیراعظم

0

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور کویت کے تعلقات کو سرمایہ کاری، تجارت اور معاشی تعاون میں بدلنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات قائم ہیں اور وہ ترقی و خوشحالی کے مشترکہ اہداف کو عملی شکل دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بات انہوں نے منگل کو رقمی اسلامک بینک کو ڈیجیٹل بینکنگ کے لیے لائسنس کے اجراء کی تقریب سے خطاب میں کہی۔ وزیراعظم نے لائسنس کے اجراء پر رقمی بورڈ کے چیئرمین اور متعلقہ حکام کو مبارکباد دی اور کہا کہ رقمی اسلامک بینک کو ڈیجیٹل بینکنگ کے لیے لائسنس کا اجراء پاکستان-کویت تعلقات کے لیے نہایت اہمیت رکھتا ہے، جس سے بینکاری کے شعبے کو فروغ ملے گا۔

چاہے مجھے کوئی کتنا ہی ناپسند کیوں نہ ہو، صوبے کے مفاد کیلئے ساتھ بیٹھوں گا: وزیراعلیٰ کے پی

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی تعلقات کو معاشی تعاون میں بدلنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور دونوں ممالک اقتصادی شراکت داری کے فروغ کے لیے کویتی قیادت کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دونوں ممالک ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے یکساں عزم رکھتے ہیں۔

اس موقع پر سی ای او رقمی اسلامک بینک عمیر اعجاز نے کہا کہ بینک شرعی اصولوں کے مطابق بینکاری کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور رقمی ڈیجیٹل بینکنگ پاکستان میں کیش لیس معیشت کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی سرگرمیوں کے لیے لائسنس کا حصول ایک اہم سنگ میل ہے اور تمام طبقات کو مالیاتی نظام میں شمولیت اور ترقی کے مواقع فراہم کرنا رقمی بینک کی ترجیح ہے۔

رقمی بورڈ کے چیئرمین عبداللہ مطیری نے کہا کہ رقمی ڈیجیٹل بینک کو تجارتی سرگرمیوں کے لیے لائسنس کا اجراء ایک تاریخی لمحہ ہے اور یہ اقدام پاکستان اور کویت کے درمیان قریبی تعلقات کا عکاس ہے۔ آخر میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چیئرمین رقمی بورڈ عبداللہ مطیری کو رقمی اسلامک بینک کے لیے ڈیجیٹل لائسنس جاری کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.