وزیراعظم کا 2030 تک اے آئی پر 1 ارب ڈالر خرچ کرنے کا اعلان

وزیراعظم کا 2030 تک اے آئی پر 1 ارب ڈالر خرچ کرنے کا اعلان

0

وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان 2030 تک مصنوعی ذہانت کے شعبے پر ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

انڈس اے آئی ویک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان مصنوعی ذہانت کے میدان میں عالمی سطح پر قدم سے قدم ملا کر چلنے کے لیے پُرعزم ہے اور اس کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

پاکستان کا سری لنکن صدرکی درخواست پر ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت سے میچ کھیلنےکا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ اے آئی جہاں بے شمار فوائد رکھتی ہے وہیں اس سے جڑے چیلنجز بھی موجود ہیں، اس لیے نوجوان نسل کو جدید تعلیم اور مہارتوں سے لیس کرنا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ لینڈ ریکارڈ میں اصلاحات کے ذریعے کرپشن کے خاتمے میں مدد ملی ہے، زمین کے ریکارڈ کو شفاف بنایا گیا ہے اور اس منصوبے کے تحت ریونیو افسران کی بدعنوانی کا خاتمہ ممکن ہوا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.