طالبان نے نائن الیون سے پہلے کے دور سے زیادہ خطرناک حالات پیدا کردیے ہیں: صدر پاکستان

طالبان نے نائن الیون سے پہلے کے دور سے زیادہ خطرناک حالات پیدا کردیے ہیں: صدر پاکستان

0

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کا مشرقی ہمسایہ طالبان رجیم کی معاونت کر رہا ہے جو پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے خطے اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔

افغانستان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں لیکن طالبان کو دہشتگردی کے خاتمےکےاقدامات کرنا ہوں گے: وزیر مملکت

اپنے بیان میں صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بعض ہمسایہ ممالک اپنی سرزمین دہشت گرد عناصر کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت دے کر جرائم میں برابر کے شریک بن گئے ہیں، جبکہ کچھ ممالک نہ صرف دہشت گردوں کو براہِ راست مالی مدد فراہم کر رہے ہیں بلکہ انہیں تکنیکی اور عسکری وسائل بھی مہیا کیے جا رہے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ طالبان رجیم نے ایسے حالات پیدا کر دیے ہیں جو نائن الیون سے قبل کے دور سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔

انہوں نے حالیہ دہشت گردی کے واقعے کے بعد پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کرنے پر عالمی رہنماؤں اور مختلف ممالک کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد کے نواحی علاقے ترلائی میں نمازِ جمعہ کے دوران مسجد و امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ میں خودکش دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 33 افراد شہید جبکہ 150 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.