پختونخوا میں فتنہ الخوارج کیخلاف بھرپور کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 24 خوارج ہلاک
پختونخوا میں فتنہ الخوارج کیخلاف بھرپور کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 24 خوارج ہلاک
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں چوبیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چار اور پانچ فروری کو خیبر پختونخوا میں دو الگ جھڑپیں ہوئیں جس میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے چوبیس خوارج مارے گئے۔
کوئی کسی کو تنگ نہیں کررہا، سب اپنی مستی ہیں: عظمیٰ بخاری کا بسنت پر پیغام
ضلع اورکزئی میں خفیہ اطلاعات پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں چودہ خوارج ہلاک کر دیے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا بتانا ہے کہ ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ایک اور آپریشن کیا، ضلع خیبر میں فائرنگ کے تبادلے میں مزید دس خوارج ہلاک کر دیے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دیگر بھارتی سرپرست خوارج کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہیں، کلیئرنس آپریشنز کا مقصد باقی دہشت گرد عناصر کا مکمل خاتمہ ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انسداد دہشت گردی مہم وژن عزمِ استحکام کے تحت جاری ہے، بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خلاف فورسز کا فیصلہ کن کریک ڈاؤن جاری ہے۔